Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / گاندھی اور جناح نے تقسیم روکنے کوشش کی : قصوری

گاندھی اور جناح نے تقسیم روکنے کوشش کی : قصوری

ممبئی ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیرخارجہ پاکستان خورشید محمود قصوری نے آج کہا کہ اگر گاندھی جی اور محمد علی جناح ملک کو متحد رکھنے کی کوشش میں کامیاب ہوجاتے تو ہندوستانی ذیلی براعظم کی تاریخ کچھ اور ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی اور جناح دو عظیم قائدین ہیں جنہوں نے تقسیم کو روکنے اور ہندوستان کو متحد رکھنے کی کوشش کی۔ وہ آج منی بھون کے دورہ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ 1917 تا 1934 منی بھون ممبئی (اس وقت کے بمبئی) گاندھی جی کی سرگرمیوںکا مرکز تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان دو قائدین نے 18 دن تک ہندوؤں اور مسلمانوں کو متحد کرنے کی کوشش کی ۔ کاش وہ اس میں کامیاب ہوجاتے ۔ انہوں نے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو ہندوستان پاکستان کی عظیم شخصیت قرار دیا۔

 

قومی یکجہتی کیلئے یکساں سیول کوڈ ضروری : مرکزی وزیر قانون
نئی دہلی 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی یکجہتی کے لئے یکساں سیول کوڈ ضروری ہے لیکن اِس کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ وسیع تر مشاورت کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔ وزیر قانون ڈی وی سدانند گوڑا نے آج یہ بات کہی جبکہ ایک دن قبل سپریم کورٹ نے مرکز سے یہ جاننا چاہا تھا کہ کیا وہ یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کی خواہاں ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے حلف نامہ داخل کئے جانے سے قبل وہ وزیراعظم، اُن کے کابینی رفقاء اور سرکردہ قانونی عہدیداروں سے مشاورت کریں گے۔ سدانند گوڑا نے کہاکہ مختلف پرسنل لاء بورڈس اور دیگر فریقین سے بھی وسیع تر مشاورت کی جائے گی تاکہ اتفاق رائے پیدا کیا جاسکے اور اس کام کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمارے دستور اور دفعہ 44 میں یہ کہا گیا ہے کہ ملک میں یکساں سیول کوڈ ہونا چاہئے۔ قومی یکجہتی کے مفاد میں یقینا یکساں سیول کوڈ ضروری ہے لیکن یہ ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے اور اس پر وسیع مشاورت ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT