Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / گاندھی اور مودی دنیا کی پسندیدہ شخصیات میں شامل : سروے

گاندھی اور مودی دنیا کی پسندیدہ شخصیات میں شامل : سروے

جینوا 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ اکنامک فورم (WFF) کے ذریعہ کئے گئے ایک نئے سروے کے مطابق وزیراعظم ہند نریندر مودی کو دنیا کی دسویں پسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے جبکہ فہرست میں سب سے اوپر جنوبی افریقہ کے سابق صدر آنجہانی نیلسن منڈیلا کا نام موجود ہے۔ حیرت انگیز طور پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کا نام فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ مذکورہ سروے 125 ممالک کے 285 شہروں میں کیا گیا جس کے مطابق نیلسن منڈیلا کے بعد دوسرے مقام پر پوپ فرانسس، تیسرے مقام پر تیسلا موٹرس کے سی ای او ایلن موسک، پانچویں مقام پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس، چھٹے مقام پر امریکی صدر بارک اوباما، ساتویں مقام پر ورجین گروپ کے بانی رچرڈ بارسن، آٹھویں مقام پر ایپل کے بانی اسٹیو جابس، نویں مقام پر نوبل انعام یافتہ محمد یونس شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT