Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / گاندھی بھون میں کل ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب

گاندھی بھون میں کل ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب

حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین نے کہا کہ 11 نومبر کو 10 بجے گاندھی بھون کے پرکاشم ہال میں مولانا ابوالکلام آزاد کی 128 ویں یوم پیدائش تقریب منعقد ہوگی ۔ جس میں مقابلوں میں بہترین مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات دئیے جائیں گے اور مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات پر مختلف شخصیتوں کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ محمد خواجہ فخر الدین نے کہا کہ مجاہد آزادی ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش ہر سال کانگریس کی جانب سے بڑے پیمانے پر منائی جاتی ہے ۔ 8 تا 10 نومبر تک گاندھی بھون کے پرکاشم ہال میں اسکولس سے یونیورسٹی سطح کے طلبہ کے لیے آزاد کی زندگی پر مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔ آج کوئیز اور ڈرامہ کا بھی اہتمام کیا گیا تمام مقابلوں کی نگرانی جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ایس کے افضل الدین نے کی ۔ جس میں کانگریس کے تمام قائدین شرکت کریں گے ۔ اس تقریب میں طلبہ کے صلاحیتوں کی جہاں حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ انہیں انعامات دئیے جائیں گے وہیں مختلف شعبوں میں عوامی خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو بھی تہنیت پیش کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT