Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گاندھی جینتی تک انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کی ہدایات

گاندھی جینتی تک انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کی ہدایات

ضلع کلکٹر یوگیتا رانا کا مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور خطاب

نظام آباد:18؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے آج نوی پیٹ منڈل کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کرتے انفرادی بیت الخلائوں کی تعمیر، طمانیت روزگار، مشن کاکتیہ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گاندھی جینتی تک انفرادی بیت الخلائوں کی تعمیر کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے نوی پیٹ منڈل کے سران پلی پہنچ کر دیہات میں حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ طمانیت روزگار اسکیم کے تحت پودوں کی شجرکاری کا جائزہ لیااور کسان پوشٹی سے بات چیت کی۔ پودوں کو پانی ڈالنے کی صورت میں ہر ماہ فی پودے کو 5 روپئے دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ یہ پودے درخت میں تبدیل ہونے کے بعد صحت مند ثابت ہوں گے اور مفت میں سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے کسانوں کو لفٹ ایریگیشن منظور کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی اور مزدوروں کو حاصل ہونے والی اجرتوں اور وقت پر اجرتوں کی ادائیگی کیلئے ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے موضع لنگا پور میں مشن کاکتیہ کے کاموں کا جائزہ لیااور اس موقع پر دیہاتیوں نے تالاب کے کٹے کی اونچائی کی نمائندگی پر ضلع کلکٹر نے کٹے کی اونچائی اور دیگر کاموں کو انجام دینے کی اور پانی کا استعمال کرنے والے کسانوں سے حاصل کئے جانے والے ٹیکس کی وصولی اور اس کی آمدنی، تالاب کی ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ لنگا پور میں واقع نرسری کا بھی جائزہ لیا اور 200 پودوں کی شجرکاری کرتے ہوئے اس کی دیکھ بھال کیلئے ایک شخص کو تعینات کرنے کی ہدایت دی۔ نظام پور موضع کا دورہ کرتے ہوئے طمانیت روزگار کے مزدوروں کی تفصیلات حاصل کی اور کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزدوروں کو دی جانے والی اجرت کے بارے میں گرام پنچایت میں نوٹس بورڈ پر چسپاں کرنے کی مزدوروں کی تعداد اور اجرت دیگر چیزوں کی بھی تفصیلات تحریرکرنے کی ہدایت دی تاکہ کسی قسم کی دھاندلی پیش نہ آئے ۔ ضلع کلکٹر نے دیہی عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے اس خصوص میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ عوام سے بات چیت کرتے ہوئے ہر گھر میں واٹر ہارویسٹنگ بریچ قائم کرنے کی اور ہر موضع میں ہندو قبرستان کے قائم اور شجرکاری کی ہدایت دیتے ہوئے درخت نہ ہونے کی وجہ سے بارش متاثر ہورہے ہیں ۔ لہذا شجرکاری کو کامیاب بنانے کیلئے ہر گھر میں 5 پودے لگانے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے نوی پیٹ منڈل کے تنگلی پہنچ کر دیہات میں تعمیر کئے جانے والے انفرادی بیت الخلائوں کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ گاندھی جینتی تک ان کاموں کو مکمل کرتے ہوئے بیت الخلائوں کا استعمال کرنے کی ہدایت دی اور کھلے عام مقامات پر رفع حاجت کو خیرآباد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کھلے عام مقامات پر رفع حاجت سے فارغ ہونے پر کئی مسائل پیش آرہے ہیں اور خواتین کو ہونے والے مسائل کے بارے میں بھی واقف کرواتے ہوئے خواتین کا احترام کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ڈموا پی ڈی وینکٹیشورلوکے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT