Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گاندھی جینتی پر 4.85 کیلو میٹر طویل قومی پرچم

گاندھی جینتی پر 4.85 کیلو میٹر طویل قومی پرچم

حیدرآباد 2 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) گاندھی جینتی کے موقع پر آج ایک 4.85 کیلومیٹر طویل قومی پرچم کی نمائش کی گئی ۔ عوام کی کثیر تعداد اس قومی پرچم کو تھامے ہوئے تھی ۔ حسین ساگر جھیل کے کنارے نیکلس روڈ پر طلبا اور دوسرے افراد اس طویل قومی پرچم کو تھامے ہوئے تھے ۔ اس تقریب کا اہاتمام نہرو یوا کیندر سنگٹھن ‘: مرکزی وزارت امور نوجوانان و اسپورٹس اور تلنگانہ کی وزارت صنعت کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ نہرو یوا کیندر سنگٹھن کے نائب صدر نشین پی شیکھر راؤ نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد سماج میں کھادی کے استعمال کو فروغ دینا تھا ۔ اس تقریب کا مشاہدہ ایشیا بک آف ریکارڈز ‘ بھارت بک آف ریکارڈز اور وشوا گرو بک آف ریکارڈز نے بھی کیا ۔ یہ پرچم کریمنگر ضلع میں سرسلہ کے بافندوں نے تیار کیا ہے ۔ ایسے ایشیا بک آف ریکارڈز کی جانب سے ایشیا کا سب سے بڑا اور طویل پرچم قرار دیا گیا ہے ۔ یہ یاد دہانی کرواتے ہوئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کھادی کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ دیہی معیشت ‘ بافندے اور دوسروں کو بھی کھادی کے فروغ سے استحکام حاصل ہوگا ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ لیبر بنڈارو دتاتریہ ‘ تلنگانہ کے وزیر جے کرشنا راؤ اور دوسرے موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT