Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / گاندھی جینتی کے موقع پر کُل مذہبی دعائیہ اجتماع

گاندھی جینتی کے موقع پر کُل مذہبی دعائیہ اجتماع

نئی دہلی۔/2اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام) امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے علمبردار مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر آج یہاں راج گھاٹ کے سبزہ زار پر کُل مذہبی دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا جس یں ایک بدھسٹ نے سنسکرت اشلوک پڑھ کر جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔ یہ اجتماع آج صبح 7:30 بجے تا 8:30 بجے منعقد کیا گیا جس میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر قائدین نے گاندھی جی کی 146 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ بدھسٹ مذہبی پیشاو کے بعد عیسائی پادری اور مسلم رہنماء نے دعائیہ کلمات پیش کئے۔ علاوہ ازیں جین، یہودی، پارسی اور سکھ برادری کے معتقدین نے بھی حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT