Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / گاندھی جی کا احترام ملحوظ نہیں رکھا گیا

گاندھی جی کا احترام ملحوظ نہیں رکھا گیا

نریندر مودی قوم سے معذرت خواہی کریں: کانگریس
حیدرآباد۔/15جنوری، ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو کھادی ولیج انڈسٹری کمیشن کی ڈائری سے گاندھی جی کی فوٹو کو ترک کرتے ہوئے بابائے قوم  مہاتما گاندھی کی اہانت کرنے پر قوم سے معذرت خواہی کرنی چاہیئے۔ سینئر کانگریس قائد وی ہنمنت راؤ نے گاندھی جی کی فوٹو کو نظرانداز کرنے کے خلاف آج احتجاجاً ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے پارٹی قائد اور ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی نے مرکز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے گاندھی جی کی اہانت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کانگریس قائدین کی اہمیت کو گھٹانے کی کوشش کررہی ہے اور نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ گاندھی جی کے احترام کو ملحوظ نہ رکھنے کیلئے قوم سے معذرت خواہی کریں۔ ہنمنت راؤ نے بی جے پی حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ عوام کے ذہنوں سے کانگریس قائدین کی خدمات کے بارے میں یادوں کو مٹادیا جائے۔ تلنگانہ کانگریس کمیٹی صدر این اتم کمار ریڈی اور سابق پی سی سی صدر پونالہ لکشمیا اور دیگر  سینئر کانگریس قائدین نے بھی مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT