Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / گاندھی جی کی پوتی کو فرانسیسی اعزاز

گاندھی جی کی پوتی کو فرانسیسی اعزاز

نئی دہلی ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گاندھی جی کی پوتی تارا گاندھی بھٹاچارجی کو امن، بھائی چارگی، ثقافت، تعلیم اور ترقی کو فروغ دینے میں اُن کے گرانقدر رول پر فرانس کے ایک اعلیٰ اعزاز ’دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز‘ سے نوازا گیا ہے۔ فرانسیسی صدر کی طرف سے 82 سالہ تارا گاندھی کو گزشتہ شام یہاں فرانسیسی سفیر فرانکوئی رشیئر کی جانب سے اعزاز پیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے تارا گاندھی نے کہا کہ گاندھی جی کی بے باکی سیکھنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT