Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / گاندھی خاندان کی خدمات سے رشی کپور لاعلم

گاندھی خاندان کی خدمات سے رشی کپور لاعلم

فلمی اداکار کے ریمارکس پر کانگریس لیڈر نروپم کا ردعمل
ممبئی۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج پارٹی کے دور حکومت میں ملک کے اہم اثاثہ جات کو گاندھی خاندان کے ارکان سے موسوم کرنے پر فلمی اداکار شی کپور کی تنقیدوں کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا کہ قوم کی ترقی میں گاندھی خاندان کی گرانقدر خدمات سے وہ لاعلم ہیں ممبئی ریجنل کانگریس کمیٹی کے صدر سنجے ٹروپم نے بتایا کہ قوم کی ترقی میں گاندھی خاندان کی گرانقدر خدمات سے وہ لاعلم ہیں ممبئی ریجنل کانگریس کمیٹی کے صدر سنجے نروپم نے بتایا کہ قوم کی ترقی میں گاندھی خاندان کی خدمات سے آگہی میں رشی کپور ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 63 سالہ ادکار پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ اقتدار کی خاطر بکواس کرتے ہیں۔ جس سے ان کی ذہنیت ظاہر ہوتی ہے۔ مسٹر نروپم نے بتایا کہ ملک میں واقع طیرانگاہوں کی ایک فہرست ادکار کو روانہ کی گئی ہے جس میں دیگر اہم لیڈروں ہارانا پرتاپ، شیواجی مہاراج اور لال بہادر شاستری سے موسوم کئے گئے ہیں۔ ہر ایک اثاثہ کو گاندھی خاندان سے موسوم کرنے کی بات درست نہیں ہے۔ سابق ایم پی نروپم نے کہا کہ خواتین کے لئے تفویض اختیارات اور پنچایت راج شعبوں میں آنجہانی راجیو گاندھی کی ابتدائی خدمات سے ممکن ہے کہ وہ (رشی کپور واقف نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ سلسلہ وار ٹوئٹس (Tweets ) میں فلمی اداکار نے قومی اثاثہ جات کو کانگریس کے دور حکومت میں گاندھی خاندان سے موسوم کرنے پر تنقید و تعریض کی تھی اور کہا کہ ممتاز مقامات کے ناموں کو دبدیل کرکے ان شخصیتوں سے موسوم کیا گیا جنہوں نے ملک کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے۔رشی کپور نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے گاندھی خاندان سے موسوم اثاثہ جات کے نام تبدیل کردیئے جائیں اور ممبئی میں باندرا/ورلی سمندری رابطہ کو لتامنگیشکر یا آر جے ڈی ٹاٹا لنک روڈ رکھا جائے اور یہ ریمارک کیا کہ ان لوگوں نے کیا باپ کا مال سمجھ رکھا ہے؟ ملک کے اہم اثاثہ جات کا نام ان لوگوں سے موسوم کیا جائے جنہوں نے سماج کی گراں قدر خدمت کی۔ ہر چیز گاندھی کے نام ہو، میں اتفاق نہیں کرسکتا۔ ہمیں سوچنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT