Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گاندھی گیان مندر پر اسکولی بچوں کے لیے سمر کیمپ

گاندھی گیان مندر پر اسکولی بچوں کے لیے سمر کیمپ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : گاندھی گیان مندر کوٹھی پر اسکولی طلبہ ( 4 تا 14 سال ) کے لیے سالانہ سمر کیمپ 25 اپریل سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس کیمپ کو گذشتہ 29 سال سے پابندی سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں تقریبا 200 طلبہ کو مختلف آرٹ اور سائنسیس میں تجربہ کار ٹیچرس / انسٹرکٹرس کی نگرانی میں ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ اس کے سبجکٹس میں یوگا ، میڈیٹیشن ، ڈانس ، میوزک ، کراٹے ، جوڈو ، ایروبکس ، اسکیٹنگ ، ڈرائنگ ، پینٹنگ ، اسپوکن انگلش وغیرہ شامل ہیں ۔ اس سال فرسٹ ایڈ اور پیرا مڈس( جمناسٹکس کی ایک شکل ) میں ٹریننگ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس کیمپ کے اوقات ہیں پیر تا جمعہ 10 بجے دن تا 5 بجے شام اور ہفتہ کو 10 تا 12-30 بجے دن ۔ اس کیمپ کے لیے داخلے 30 اپریل تک کھلے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9246182484 ۔ 9246202484 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT