Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / گاندھی ہاسپٹل سے مغویہ شیر خوار لڑکی کرنول سے برآمد

گاندھی ہاسپٹل سے مغویہ شیر خوار لڑکی کرنول سے برآمد

حیدرآباد ۔ /2 اگست (سیاست نیوز) گاندھی ہاسپٹل سے اغواء کی جانے والی شیرخوار لڑکی کا پولیس نے پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور اسے کرنول سے برآمد کرلیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گاندھی ہاسپٹل سے ایک خاتون نے 9 ماہ کی شیرخوار لڑکی کاویا کا اغواء کرلیا تھا اور پولیس نے سی سی ٹی وی اور موبائیل فون ٹاور لوکیشن کی مدد سے خاتون کا تعاقب کیا جس پر اغوا کنندہ خاتون نے مغویہ لڑکی کو کرنول میں چھوڑ کر فرار ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ مغویہ لڑکی ضلع میدک کے گالاپلی ویلیج سے تعلق رکھنے والے رمیش رینوکا کی لڑکی ہے اور اسے علاج کیلئے گاندھی ہاسپٹل شریک کیا گیا تھا جہاں پر خاتون نے شیرخوار کی ماں محو خواب ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کا اغواء کرلیا تھا ۔ چلکل گوڑہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ، لڑکی کو کرنول سے برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT