Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / گاندھی ہاسپٹل میں علاج کے دوران قیدی فوت

گاندھی ہاسپٹل میں علاج کے دوران قیدی فوت

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : گاندھی ہاسپٹل میں علاج کے دوران ایک قیدی فوت ہوگیا جو چیرلہ پلی سنٹرل جیل میں سزا کاٹ رہا تھا ۔ کشائی گوڑہ پولیس ذرائع کے مطابق 59 سالہ عبدالواحد جو غازی ملت کالونی چندرائن گٹہ علاقے کا ساکن تھا ۔ سال 2009 کے ایک قتل مقدمہ میں عبدالواحد کو عمر قید کی سزاء سنائی گئی تھی اور وہ چیرلہ پلی جیل میں قید تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل اس قیدی نے سینہ میں تکلیف کی شکایت کی جس پر جیل حکام نے اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق سابق میں وہ پولیس ملازم تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT