Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گاندھی ہاسپٹل میں ڈاکٹر کا اقدام خودسوزی

گاندھی ہاسپٹل میں ڈاکٹر کا اقدام خودسوزی

حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) گاندھی ہاسپٹل میں آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک ڈاکٹر نے سپرنٹنڈنٹ کے چیمبر کے قریب خودسوزی کی ناکام کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ ڈاکٹر اعظم جو عثمانیہ میڈیکل کالج میں ٹیوٹر ہیں اور گاندھی میڈیکل کالج میں سوپر اسپیشالیٹی میں ماسٹرس کررہے ہیں، حالیہ دنوں وہ پریکٹیکل امتحان میں ناکام ہوگئے جس کے نتیجہ میں اُنھوں نے آج سپرنٹنڈنٹ کے چیمبر کے قریب خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کی ناکام کوشش کی اور کالج انتظامیہ پر الزام عائد کیاکہ اُنھیں دانستہ طور پر امتحان میں ناکام کیا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گاندھی ہاسپٹل مسٹر پی وی چلم نے چلکل گوڑہ پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی اور پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 448 اور 506 کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شام پیش آیا لیکن اس اطلاع کو مخفی رکھا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT