Saturday , March 25 2017
Home / جرائم و حادثات / گاندھی ہاسپٹل کے دو ملازمین معطل

گاندھی ہاسپٹل کے دو ملازمین معطل

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): سرکاری دواخانہ گاندھی ہاسپٹل کے دو ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے ایک معذور شخص کو وہیل چیر فراہم کرنے کے لیے مبینہ طور پر رشوت طلب کی تھی ۔ یہ مریض چلنے سے قاصر تھا ۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مریض ایس راجو 40 سالہ دواخانہ میں ایک بچہ کی سیکل استعمال کرکے پہونچا تھا کیوں کہ اس کے پاس وہیل چیر لینے کے لیے 100 تا 200 روپئے کی ’ ٹپ ‘ نہیں تھی ۔ درجہ چہارم کے دو ملازمین ایک مرد اور ایک خاتون کو تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر معطل کردیا گیا ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT