Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / گاندھی ہاسپٹل کے مہلوک مریضوں کو ایکس گریشیا کا مطالبہ

گاندھی ہاسپٹل کے مہلوک مریضوں کو ایکس گریشیا کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : سابق کانگریس فلور لیڈر جی ایچ ایم سی جناب محمد واجد حسین نے گاندھی ہاسپٹل میں برقی منقطع ہونے پر 21 مریضوں کی موت اور حادثہ کے بعد ریاستی حکومت کے وزیر اعلی جناب کے چندر شیکھر راؤ ، وزیر صحت جناب سی لکشما ریڈی کی عدم دلچسپی کو باعث شرم بتایا ۔ انہوں نے ہاسپٹل کے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ اگر بروقت برقی سربراہی بحال کی جاتی تو اتنا بڑا حادثہ پیش نہیں آتا ۔ کانگریس قائد جناب محمد واجد حسین نے کہا کہ گاندھی ہاسپٹل میں برقی سربراہی کے لیے جنریٹرس کی کمی اور برقی سربراہی کے صحیح انتظامات نہیں ہیں ۔ کانگریس قائد جناب محمد واجد حسین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ ، ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو ، ان کے اپنے حلقہ جات پارلیمنٹ اور اسمبلی میں واقع گاندھی ہاسپٹل کا دورہ کرنا تک گوارہ نہیں کیا ۔ محمد واجد حسین نے ریاستی گورنر جناب ای ایس ایل نرسمہن ، وزیر اعلی جناب کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ مرنے والے افراد خاندان کو فی کس 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دیں اور گاندھی ہاسپٹل میں دورہ کرتے ہوئے یہاں غریب مریضوں کو ہونے والی تکالیف کا جائزہ لیتے ہوئے نئے جنریٹرس کی تنصیب ، بند لفٹوں کو چالو کروائیں اور اچانک برقی منقطع ہونے سے 21 مریضوں کی اموات کی تحقیقات کروائیں اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔ اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT