Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / گاو رکشا دلوں کو شناختی کارڈز کی اجرائی کی تجویز مسترد

گاو رکشا دلوں کو شناختی کارڈز کی اجرائی کی تجویز مسترد

چندی گڑھ 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب گاو سیوا کمیشن نے آج ہریانہ کے گئو سیوا کمیشن کی تجویز کو مسترد کردیا کہ گاو رکشا دلوں کو شناختی کارڈز جاری کئے جائیں ۔ کمیشن کا کہنا تھا کہ تفصیلات سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد پولیس ایسا کرسکتی ہے ۔ پنجاب گاو سیوا کمیشن کے صدر نشین کیمتی لال بھگت نے کہا کہ انہوں نے ہریانہ کی اس تجویز کو مسترد کردیا ہے کیونکہ گاو کے تحفظ میں کئی لوگ شامل ہیں۔ وہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ اس میں کون صحیح اور کون غلط ہیں۔ اگر ہم کسی کو شناختی کارڈ جاری کریں اور وہ کوئی غلط کام کردے تو پھر اس کی ذمہ داری کس طر پر عائد ہوگی ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگ ہیں جو اس کام میں شامل ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان میں کچھ غلط لوگ بھی شامل ہوں اور وہ اپنے کارڈ کا بیجا استعمال بھی کریں۔ وہ ہریانہ سے موصولہ اس تجویز کے حامی نہیں ہیں اور اسی لئے انہوں نے اس کو مسترد کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT