Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / گاڑیوں کے انشورنس کی تجدید کیلئے پولیوشن سرٹیفکٹ لازمی: سپریم کورٹ

گاڑیوں کے انشورنس کی تجدید کیلئے پولیوشن سرٹیفکٹ لازمی: سپریم کورٹ

نئی دہلی 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آلودگی سے نمٹنے کے لئے آج مختلف ہدایات جاری کئے ہیں جن میں یہ بھی ہے کہ انشورنس کمپنیاں اُس وقت تک گاڑیوں کے لئے انشورنس کی تجدید نہ کریں جب تک مالکین پولیوشن انڈر کنٹرول (پی یو سی) سرٹیفکٹ فراہم نہ کریں۔ جسٹس مدن بی لوکر کی زیرقیادت بنچ نے وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ نیشنل کیاپیٹل ریجن (این سی آر) پر واقع تمام پٹرول پمپس پر پی یو سی سنٹرس بھی قائم کئے جائیں۔ عدالت نے مرکز کو اِس کام کے لئے چار ہفتوں کا وقت دیا ہے۔ عدالت نے ماحولیاتی پولیوشن کنٹرول اتھاریٹی کی تجاویز پر بھی غور کیا۔ بنچ آج ماہر ماحولیات ایم سی مہتا کی 1985 ء میں دائر کردہ مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کررہی ہے جس میں آلودگی سے متعلق مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT