Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / گاڑیوں کے نمبر پلیٹس تبدیل کرنے حکومت تلنگانہ کے احکام

گاڑیوں کے نمبر پلیٹس تبدیل کرنے حکومت تلنگانہ کے احکام

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : حکومت تلنگانہ نے آج حکم جاری کیا کہ ریاست تلنگانہ میں گاڑیوں کے تمام نمبر پلیٹس چار ماہ کے اندر تبدیل کئے جانے چاہئے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے احکام کے مطابق اسٹیٹ کوڈ اے پی کو ٹی ایس سے تبدیل کرنا ہوگا اور ڈسٹرکٹ کوڈس اسی کے مطابق تبدیل ہوں گے جب کہ چار ہندسی نمبر وہی رہے گا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ تمام گاڑیوں کے مالکین کو نئے پیاٹرن میں نمبر پلیٹس کو تبدیل کرنے کے لیے چار ماہ کا وقت دیا گیا ہے ۔ گاڑی مالکین آن لائن رجسٹریشن سرویس سے استفادہ کرتے ہوئے بھی یہ سرویس حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ موٹر وہیکل رولز 1989 میں ترمیم کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT