Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / گاڑی کے ساتھ ہیلمٹ خریدنا لازمی نہیں

گاڑی کے ساتھ ہیلمٹ خریدنا لازمی نہیں

حکومت پہلے عوام میں شعور بیدار کرے ۔ ہائیکورٹ کی رولنگ
حیدرآباد 7 ستمبر( این ایس ایس ) دو پہیہ گاڑیاں چلانے والوں کیلئے ہیلمٹ کے لزوم کو لازمی قرار دینے آر ٹی اے کی کوششوں کو آج جھٹکا لگا ہے کیونکہ حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج رولنگ دی کہ جس وقت دو پہیہ گاڑی خریدی جا رہی ہو اس وقت ہیلمٹ خریدنا لازمی نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ آر ٹی اے کی یہ تجویز تھی کہ گاڑی کی خریدی کے وقت ہی ہیلمٹ کی خریدی کو لازمی کردیا جائے ۔ عدالت نے تاہم آر ٹی اے کو ہدایت دی کہ وہ پہلے گاڑیاں خریدنے والوں میں اس تعلق سے شعور بیدار کرے ۔ انہیں ہیلمٹ خریدنے اور گاڑی چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننے کی اہمیت سے واقف کروایا جائے ۔ حکومت کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ 2014 جون سے ریاست میں ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف 92,164 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ عدالت نے حکومت کومشورہ دیا کہ پہلے وہ کم از کم 15 دن تک ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت پر شعور بیدار کرے اس کے بعد وہ ہیلمٹ کے لزوم کو لازمی کرسکتی ہے ۔ اس مقدمہ پر آئندہ سماعت پندرہ دن کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT