Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / گایوں اور بیلوں کا تحفظ کریں ،بے ضرر افراد کو سزاء نہ دیں

گایوں اور بیلوں کا تحفظ کریں ،بے ضرر افراد کو سزاء نہ دیں

ممبئی ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گایوں اور بیلوں کا تحفظ کریں لیکن کسی کا پیچھا نہ کریں اور بڑا گوشت کھانے کی بناء پر کسی کو سزاء نہ دیں۔ درخواست گذاروں نے گایوں اور بیلوں کے ذبیحہ کے خلاف متنازعہ امتناع کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست پیش کی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے بمبئی ہائیکورٹ کی ڈیویژن بنچ نے جو جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس ایس سی گپتے پر مشتمل تھی۔ اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ گایوں اور بیلوں کا تحفظ حکومت کی جانب سے کیا جاسکتا ہے لیکن صرف بڑا گوشت کھانے پر لوگوں کو حملے کا نشانہ بنانا یا انہیں سزاء دینا قطعی نامناسب ہے۔

TOPPOPULARRECENT