Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گجاسنگاورم میں مشن کاکتیہ کاموں کا آغاز

گجاسنگاورم میں مشن کاکتیہ کاموں کا آغاز

گمبھی راؤ پیٹ /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ کے موضع گجاسنگاورم میں آج ٹیسکوپ چیرمین کونڈوری رویندر راؤ کے ہاتھوں مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت میساماں تالاب سے مٹی کی نکاسی کے کام کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام کو رویندر راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زرعی ضروریات کی تکمیل کیلئے پانی کا ذخیرہ کرنے کے منصوبہ کے تحت کاکتیہ مشن اسکیم کو متعارف کرتے ہوئے سیاست بھر میں کروڑہا روپیہ صرف کر رہی ہے تاکہ تالابوں کی مرمت اور اس کے اندر جمع شدہ مٹی کی نکاسی عمل لائی جائے ۔ اس موقع پر رویندر راؤ نے کہا کہ گنجاسنگاورم کے اس تالاب کو دوسرے مرحلے کے تحت 51 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ۔ اس پروگرام میں سابقہ زیڈ پی ٹی سی ملوگاری نرساگوڑ MPP گنگا سایوا ، مقامی سرپنچ گاندی راؤ کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT