Friday , March 24 2017
Home / سیاسیات / گجرات اسمبلی میں پھر ہنگامہ، وقفہ سوالات ملتوی

گجرات اسمبلی میں پھر ہنگامہ، وقفہ سوالات ملتوی

گاندھی نگر۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات اسمبلی کے کل سے شروع ہوئے بجٹ سیشن کے دوران آج دوسرے دن بھی ایوان میں ہنگاموں کا دور جاری رہا اور اس کی وجہ سے وقفہ سوالات پورا نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر بعد ایک بجے تک ملتوی کر دی گئی جب نائب وزیر اعلی کے ساتھ وزیر خزانہ نتن پٹیل بجٹ پیش کریں گے ۔کل بھی اپوزیشن کانگریس کے ہنگامے کی وجہ سے گورنر او پی کوہلی کو محض 6 منٹ میں ہی اپنے خطاب کی خانہ پری کرنی پڑی تھی جبکہ مسلسل جاری ہنگامے کے سبب اسمبلی کے اسپیکر رمن لال ووہرا نے تمام کانگریس ممبران اسمبلی کو دن بھر کے لئے ایوان سے معطل کر دیا تھاآج وقفہ سوالات کا آغاز ہوتے ہی کانگریس کے ممبر اسمبلی شیلیش پرمار کی جانب سے دیئے گئے بیان پر بی جے پی ارکان نے سخت اعتراض کیا اور ان کی جانب سے استعمال کئے الفاظ کو اسمبلی کی کارروائی ریکارڈ سے ختم کرنے کی اپیل کی۔ بھاری ہنگامے کے درمیان ایوان کی کارروائی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دی گئی۔کل نلیا آبروریزی سانحہ پر ہوئے ہنگامے اور کانگریس ممبران اسمبلی کی معطلی کے بعد ریاستی حکومت نے سرکاری منصوبوں کوآدھار کارڈسے جوڑنے والے بل سمیت 4 بل منظور کئے تھے ۔ اسمبلی کا بجٹ اجلاس 31 مارچ تک چلے گا۔ ادھر بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی کانگریس کے اپوزیشن لیڈر شنکرسنگھ واگھیلا نے صحافیوں سے کہا کہ اس سال ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور انتخابی سال ہونے کی وجہ سے بی جے پی کی قیادت والی برسراقتدار حکومت خوش کن بجٹ پیش کر سکتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT