Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / گجرات حکومت عوام دشمن : عاپ

گجرات حکومت عوام دشمن : عاپ

نئی دہلی ۔18اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کی بی جے پی حکومت پر پٹیل برادری کے کوٹہ احتجاج کے سلسلہ میں تشدد پر تنقید کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے کہا کہ گجرات کی حکومت ’’ نااہل‘‘ اور ’’ عوام دشمن ‘‘ ہے ۔ پتی دار طبقہ پر پولیس کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سینئر قائد اشوتوش نے کہا کہ حکومت گجرات کو برقرار رہنے کا اب کوئی حق نہیں رہا ۔ انہوں نے ہریانہ کی کٹھر حکومت پر بھی تنقید کی جس نے حال ہی میں پُرتشدد جاٹ احتجاج کے خلاف کارروائی کی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں جگہ بی جے پی حکومت ہے اور دونوں حکومتیں عوام دشمن ہیں کیونکہ دونوں حکومتوں کی پولیس نے خود اپنے عوام پر حملے کئے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی ریاست گجرات میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے جہاں کبھی موجودہ وزیراعظم نریندر مودی چیف منسٹر رہ چکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT