Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / گجرات دلت واقعہ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے:وینکیا نائیڈو

گجرات دلت واقعہ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے:وینکیا نائیڈو

نئی دہلی، 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے آج گجرات دلت واقعے کو سیاسی رنگ نہ دینے کی اپوزیشن سے اپیل کی اور کہا کہ حکومت مطلوبہ قدم اٹھا چکی ہے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے بی جے پی پارلیمانی کمیٹی کے ایک اجلاس کے بعد یہاں صحافیوں سے کہا کہ “اس طرح کے واقعات پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے . حکومت اس معاملے میں فوری کارروائی کر چکی ہے ”۔ گزشتہ ہفتے ایک دیڈیو وائرل ہوگای تھا جس میں دکھایا گیا ہے کہ کچھ لوگ دلت برادری کے آدھے ننگے لوگوں کو پیٹ رہے ہیں۔ اس میں گائے کا محافظ ہونے کا دعویدار گر سومناتھ ضلع کے ؤنا شہر میں ایک مردہ گائے کی مبینہ طور پے کھال اتارنے پر دلتوں کو پیٹتے دکھائے گئے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی کے سربراہ مایاوتی نے بھی راجیہ سبھا میں یہ مسئلہ کل اٹھایا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لوگوں کو جن کا پیشہ ہی کھال اتارنا ہے سرعام گجرات کے کچھ لوگوں کی طرف سے ان کی توہین کی گئی اورمقامی پولیس والے واقعہ پر خاموش تماشائی بنے رہے۔

TOPPOPULARRECENT