Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / گجرات فسادات ، مودی کو کلین چٹ کے خلاف ذکیہ جعفری کی درخواست پر سماعت مکمل

گجرات فسادات ، مودی کو کلین چٹ کے خلاف ذکیہ جعفری کی درخواست پر سماعت مکمل

احمد آباد ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) 2002 ء کے گجرات فسادات کے مقدمہ میں اس وقت کے چیف منسٹر نریندر مودی اور دوسروں کو دیئے گئے کلین چٹ کے خلاف چیلنج کرتے ہوئے مقتول سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر گجرات ہائی کورٹ نے اپنی سماعت مکمل کرلی ہے ۔ جسٹس سونیا گوکانی نے گزشتہ روز سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلے کے اعلان سے قبل ذکیہ جعفری کے وکیل میہر دیسائی کو /19 جون تک تحریری استدلال پیش کرنے اور سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو /3 جولائی تک اپنی درخواست داخل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذکیہ جعفری نے مودی اور دوسروں کے خلاف وسیع تر مجرمانہ سازش کے الزام سے ایس آئی ٹی کی دستبرداری اور مقدمہ بند کرنے کی رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ذکیہ کے شوہر احسان ان فسادات میں اس وقت زندہ جھلس کر فوت ہوگئے تھے جب شرپسندوں کے ہجوم نے گلبرگ سوسائیٹی میں ان کے گھر کو نذر آتش کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT