Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / گجرات فسادات : ذکیہ جعفری کی درخواست پر سماعت

گجرات فسادات : ذکیہ جعفری کی درخواست پر سماعت

احمد آباد ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیو ہ ذکیہ جعفری کی درخواست پر سماعت کا آج آغاز کیا۔ انہوں نے لوور کورٹ کی جانب سے 2002ء گجرات فسادات میں وزیراعظم نریندرمودی اور 58 دیگر کو دی گئی کلین چٹ کو چیلنج کیا۔ جسٹس سونیا گوکنی کل بھی درخواست کی سماعت جاری رکھیں گے۔ احسان جعفری کی وکیل میہر دیسائی نے عدالت کو اس مقدمہ کے پس منظر کے بارے میں واقف کرایا اور کہا کہ یہ درخواست 2002ء گجرات فسادات سے متعلق تمام مقدمات سے تعلق رکھتی ہے۔ ذکیہ جعفری اور ایک این جی او سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس جو تیستاسیتلواد کی جانب سے چلائی جاتی ہے، درخواست نظرثانی داخل کرتے ہوئے نریندر مودی کو جو فسادات کے وقت چیف منسٹر گجرات تھے اور دیگر 58 کو مجرمانہ سازش اور فسادات میں فریق ہونے کی بناء ملزم قرار دینے کی درخواست کی۔

TOPPOPULARRECENT