Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / گجرات فسادات کے ایک معاملے میں سات مزید ملزمین کو عمر قید کی سزا

گجرات فسادات کے ایک معاملے میں سات مزید ملزمین کو عمر قید کی سزا

احمدآباد، 25جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائی کورٹ نے گجرات فسادات سے متعلق ایک معاملے میں آج سات مزید ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی۔ 27فروری2002 کو گودھرا میں سابرمتی ایکسپرس میں ایک ڈبے میں آگ لگنے کے ایک دن بعد ریاست بھر میں پھیلے فسادات کے دوران احمد آباد ضلع کے ویرگمام میں بالنا ریلوے کراسنگ کے نزدیک ہجوم کے حملے میں اقلیتی فرقہ کے تین لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ نچلی عدالت نے اس معاملے کے تمام دس ملزمین میں سے دو کو قتل کا قصور وار قرا ردیتے ہوئے عمر قید کی سزا دی تھی چار دیگر کو کم جرائم کا قصوروار اور چا رکو بری کردیا تھا۔ جسٹس  ہرشا دیوانی اور جسٹس ویرین ویشنو کی بنچ نے 28جون کونچلی عدالت کی طرف سے قصور وار ٹھہرائے گئے دو ملزمین کی سزا کو برقرار رکھا تھا جبکہ بری قرار دئے گئے چار میں سے تین اور کم سنگین جرم کے چاروں ملزمین کو بھی قتل کا قصوروار ٹھہرایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT