Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / گجرات فسادات کے 10 ملزم مجرم قرار دیئے گئے

گجرات فسادات کے 10 ملزم مجرم قرار دیئے گئے

احمد آباد ۔ /21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج تحت کی عدالت سے گجرات فسادات کے بری کئے ہوئے 10 افراد کو مجرم قرار دیا جبکہ 27 افراد پر قتل عام کا الزام تھا ۔ ڈیویژن بنچ کے جسٹس اننت ڈوے اور جسٹس بی این کاریا نے ان 10 افراد کو جنہیں تحت کی عدالت نے بری کردیا تھا مجرم قرار دیتے ہوئے ان کی سزاؤں کا اعلان /4 اگست کو کرنے کا فیصلہ سنایا ۔ مہسانا کی ایک فاسٹ ٹریک عدالت نے /14 جون 2005ء کو 27 ملزموں کو بردی کردیا تھا جن میں یہ 10 ملزم بھی شامل تھے ۔ جن کے خلاف 6 عینی شاہدین نے اپنے بیانات دیئے ۔ ریاستی حکومت اور شکایت کنندوں نے تحت کی عدالت کے فیصلہ کو چیالنج کیا تھا ۔ہائیکورٹ نے قانو ن تعزیرات ہند کی دفعات 302 (قتل) ، 148 اور 149 (غیرقانونی اجتماع) اور 436 (آتشزنی) کے تحت مجرم قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT