Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / گجرات لائنز نے ممبئی انڈینس کو ہرایا میچ کا آخری گیند پر سنسنی خیز اختتام

گجرات لائنز نے ممبئی انڈینس کو ہرایا میچ کا آخری گیند پر سنسنی خیز اختتام

ممبئی ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ کے جاریہ نویں ایڈیشن کا آج 9 واں میچ سنسنی خیز ثابت ہوا جس میں سریش رائنا زیرقیادت نئی ٹیم گجرات لائنز نے ڈیفنڈنگ چمپینس ممبئی انڈینس کے خلاف اوپنر آرن فنچ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت آخری گیند پر 3 وکٹ سے جیت درج کرائی۔میزبان کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر اُن کی ٹیم 20 اوورز میں 143/8 تک محدود رہی۔ اوپنر پارتھیو پٹیل نے 34 کا ٹاپ اسکور کیا جبکہ روہت 7 پر آؤٹ ہوئے۔ گجرات کو جیت کیلئے آخری اوور میں 11 رنز بنانے تھے اور فنچ نے 67 ناٹ آؤٹ کے ذریعے ٹارگٹ کو عبور کیا۔ گجرات کا اسکور 147/7 رہا۔ فنچ کو ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا جو اُن کا لگاتار تیسرا ایوارڈ ثابت ہوا۔

TOPPOPULARRECENT