Monday , April 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / گجرات لائینس کے خلاف ممبئی انڈینس کی جیت

گجرات لائینس کے خلاف ممبئی انڈینس کی جیت

کپتان روہت شرما اور نتیش رانا کی طوفانی بیٹنگ ، مک کلم اور کارتک کی مساعی رائیگاں
ممبئی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نتیش رانا کے برق رفتار 53 رنز اور ان سے قبل کپتان روہت شرما کے 40 رنز (ناٹ آؤٹ) کی بدولت ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل کے ایک انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز میچ میں گجرات لائینس کو 6 وکٹس سے شکست دے دی۔ اس طرح روہت شرما نے ممبئی انڈینس کو لگاتار چوتھی کامیابی دلائی۔ روہت نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔ گجرات لائینس نے برنڈن مک کلم کے طوفانی 64 رنز کی بدولت 4 وکٹس کے نقصان سے 176 رنز کا بھاری اسکور بنائے۔ دنیش کارتک نے بھی خوب ساتھ نبھایا۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان نے اگرچہ ایک مضبوط بنیاد رکھی لیکن کارتک نے صرف 26 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 48 رنز بنایا۔ گجرات لائینس کے 175 رنز عبور کرنے میں کارتک کے اسکور کا اہم رول رہا۔ کارتک 48 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کامیابی کیلئے گجرات لائینس کی طرف سے مقررہ 176 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کے اوپنرس نے اچھی شروعات کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT