Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / گجرات ماہی گیر اسوسی ایشن کا وزیراعظم کو مکتوب

گجرات ماہی گیر اسوسی ایشن کا وزیراعظم کو مکتوب

وڈودرا۔26نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات ماہی گیر اسوسی ایشن نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کیا ہے جس میںان سے خواہش کی گئی ہے کہ کشتی ایم وی کوبیر میں سوار چار ماہی گیروں کے ارکان خاندان کو معاوضہ دلوانے کیلئے مداخلت کریں ۔ یہ کشتی 26نومبر کے حملوں کیلئے دہشت گردوں نے اغوا کرلی تھی تاکہ ممبئی میں داخل ہوسکیں ۔ نائب صدر اسوسی ایشن ویلجی بھائی متانی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کیا ہے تاکہ یہ معاملہ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرڈنویز سے رجوع کریں اور ان کا مطالبہ پیش کرے کہ پانچ لاکھ روپئے معاوضہ ‘ چار ماہی گیروں کے ارکان خاندان کو ادا کیا جائے جو ایم وی کوبیر کشتی میں سوار تھے ۔ ان کے ساتھ کیپٹن امرسنگھ سولنکی بھی تھے ۔ متانی نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ یہ معاملہ حکومت مہاراشٹرا سے رجوع کریں جو اس مطالبہ کو منظور کرنے سے قاصر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT