Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / گجرات میںتحفظ گاؤ پوسٹرس پر تنازعہ

گجرات میںتحفظ گاؤ پوسٹرس پر تنازعہ

احمد آباد ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات کے گاؤ سیوا اور گاؤ چر وکاس بورڈ کے پوسٹرس نے ایک تنازعہ کھڑا کردیا۔ ان پوسٹرس پر تحریر ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے عوام کو گائے کا احترام کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ اس پر علمائے دین کی جانب سے تلخ و تند ردعمل حاصل ہوا جنہوں نے ایسی کسی حدیث شریف سے واقف ہونے کی تردید کی۔ بورڈ کے صدرنشین ولبھ کٹھیریا نے کہا کہ ان کا ارادہ گائے کے تحفظ کے بارے میں شعور کی بیداری تھا۔ ایسا ایک پوسٹر باپو نگر کے علاقہ میں بھی لگایا گیا ہے جس میں چیف منسٹر آنندی بین پٹیل اور ہلال و ستارہ کی تصاویر ہے اور تحریر ہے کہ ’’اکرام البقرہ فینہ سید البہائمہ‘‘ اس کا ترجمہ گجراتی میں کیا گیا ہے کہ گائیوں کا احترام کرو کیونکہ یہ تمام مویشیوں کی لیڈر ہے۔ اس کا دودھ ، گھی اور مسکہ علاج کی خصوصیات رکھتا ہے اور اس کا گوشت کئی بیماریوں کی جڑ ہے۔ تاہم علمائے دین نے اس بات کی تردید کی کہ یہ کوئی قرآنی آیت ہے۔ علمائے دین نے مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک مفتی ، ایک مقامی عالم دین مفتی عبدالقیوم منصوری بھی شامل ہیں۔ کٹھیریا نے کہا کہ انہیں چند مسلمان دوستوں نے کہا تھا کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح طور پر اپنی حدیث میں گائے کے تحفظ کی بات کہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT