Tuesday , July 25 2017
Home / Top Stories / گجرات میں اسکول بیاگس پر اکھیلیش کی تصویر ‘ تحقیقات کا حکم

گجرات میں اسکول بیاگس پر اکھیلیش کی تصویر ‘ تحقیقات کا حکم

 

احمد آباد 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اکھیلیش یادو ہوسکتا ہے کہ اترپردیش میں اقتدار سے محروم ہوچکے ہیں لیکن وہ خوشی محسوس کرسکتے ہیں کہ بی جے پی ان کی تصاویر والے اسکول بیاگس گجرات کے چھوٹے اودے پور میں تقسیم کر رہی ہے ۔ یہاں قبائلی آبادی کی اکثریت ہے اور سرکاری پرائمری اسکول میں 12,000 اسکول بیاگس تقسیم کئے گئے ہیں جن پر سماجوادی پارٹی لیڈر و سابق چیف منسٹر اکھیلیش سنگھ یادو کی تصاویر موجود ہیں۔ ریاستی محکمہ تعلیم کی جانب سے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ اس پر اکھیلیش کی تصاویر کس طرح سے آگئیں۔ ان بیاگس پر حکومت گجرات کی جانب سے اسکولس میں داخلہ کی مہم کے اسٹیکرس موجود ہیں جن کے نیچے اکھیلیش یادو کی ایک مسکراتی ہوئی تصویر ہے ۔ ان بیاگس کو ریاستی حکومت کے شالا پرویشاتسو پروگرام کے سلسلہ میں طلبا میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ یہ پروگرام ریاستی حکومت کی جانب سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے تاکہ طلبا کو یکم جماعت میں داخلہ کروایا جاسکے ۔ سب سے پہلے ان بیاگس پر اکھیلیش کی تصویر ہونے کا پتہ وسیڈی گاؤں میں ٹیچرس نے لگایا جب وہاں ضلع پنچایت شاہا پرویشاتسو پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔ ضلع پنچایت نے جملہ 12,000 بیاگس حاصل کئے ہیں جو ای ٹنڈر کے ذریعہ سورت سے کام کرنے والی ایک کمپنی نے فراہم کئے ہیں۔ ضلع پرائمری ایجوکیشن آفیسر مہیش پرجاپتی نے یہ بات بتائی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT