Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / گجرات میں اے پی، تلنگانہ صنعت کاروں کی سرمایہ کاری

گجرات میں اے پی، تلنگانہ صنعت کاروں کی سرمایہ کاری

حیدرآباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) ریاست گجرات کے وزیرمال نے اس بات کا اظہار کیا ہیکہ تلنگانہ، اے پی کے کئی صنعتکاروں نے ریاست گجرات میں سرمایہ کاری سے اظہاررضامندی کی ہے۔ 10 جنوری 2017ء کو وببرنٹ گجرات سمٹ کے پیش نظر ریاست گجرات میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے اہتمام کردہ روڈ شو کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے گجرات کے وزیر مال بھوپندرا سنگھ نے کہا کہ گجرات کا وفد جس میں ریاستی وزراء بھی ہوں گے۔ گجرات میں صنعت، زراعت، برقی کے اداروں میں سرمایہ کاری کیلئے تلنگانہ، اے پی کے صنعتکاروں کو راغب کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 15 بڑے صنعتکاروں نے ریاست گجرات میں سرمایہ کاری کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے روڈ شو کے دوران بتایا گذشتہ پانچ تا دس سال کے دوران گجرات صنعتوں کیلئے ایک بڑا مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا ماہی گیری کے میدان میں بھی سرمایہ کاری کیلئے ترغیب دی جارہی ہے۔
اس موقع پر گجرات کے وزیرصنعت روہیت پٹیل، اعلیٰ عہدیدار بشمول تنیجا، مرلی کرشنا و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT