Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / گجرات میں بس دریا میں گرگئی ، 37 ہلاکتیں

گجرات میں بس دریا میں گرگئی ، 37 ہلاکتیں

نوسری /5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی گجرات کے ضلع نوسری میں آج اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی ایک بس دریائے پورنا میں گرگئی، جس کے نتیجے میں اس میں سوار 37 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے، جن میں سے چار کو شدید زخم آئے۔ پولیس نے کہا کہ یہ بس سفر کے دوران ایک پل سے دریا میں گرپڑی۔ نوسری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایم ایس بھردا نے کہا کہ یہ بس 20 فیٹ اونچے پل سے گرگئی۔ اگرچہ پولیس اس حادثہ کے سبب کی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن بچ جانے والے بعض مسافرین اور عینی شاہدین نے کہا کہ بس ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جب کہ یہ برج سے گزر رہی تھی، جس کے نتیجے میں دھاتی حصار (ریلنگ) کو توڑتے ہوئے دریا میں گرگئی۔ ایس پی نے کہا کہ 24 زخمی مسافرین میں سے چار کی حالت نازک ہے۔
نیپال میں اوسط زلزلہ، 15 افراد زخمی
کٹھمنڈو /5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اوسط درجہ کا زٍلزلہ جسے ریکٹر اسکیل پر 5.5 درج کیا گیا، آج نیپال کے دارلحکومت اور اس کے سیاحتی مرکز پوکھرا میں محسوس کیا گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے۔ نیشنل سیسمولوجیکل سنٹر کے مطابق اس زلزلہ کا مبدا کٹھمنڈو سے 55 کیلو میٹر شمال مشرق کے ضلع سندھو پال چوک میں رہا۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ کٹھمنڈو میں 15 افراد زخمی ہوئے، جب کہ زلزلہ کے دوران لوگ خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے نکل کر بھاگنے لگے تھے۔

TOPPOPULARRECENT