Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں دلتوں پر حملہ کیخلاف احتجاج جاری

گجرات میں دلتوں پر حملہ کیخلاف احتجاج جاری

ٹرین روکنے کی کوشش ناکام ۔ بس اسٹانڈ اور بس کو نقصان
احمدآباد 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ضلع سومناتھ میں اونا ٹا۔ن کے ایک گاؤں میں دلتوں کی بہیمانہ پٹائی کے خلاف گجرات کے بعض علاقوں میں آج بھی احتجاج جاری رہا جبکہ متعدد سیاسی جماعتوں کے قائدین نے متاثرین اور ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔ راجکوٹ اور مہسانہ میں کل شب تشدد کے واقعات پیش آئے جبکہ لمبڈی اور سورت میں آج احتجاجی مارچ نکالے گئے۔کل شب راجکوٹ میں ایک بس اسٹانڈ اور اونجھا میں ایک آر ٹی سی بس کو نقصان پہنچایا گیا لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ احتجاج کے پیش نظر کل آر ٹی سی خدمات کو روک دیا گیا تھا لیکن یہ سرویس بحال کردی گئی جبکہ دلت احتجاجیوں نے آج ضلع سورت میں اڑھانا ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین روکنے کی کوشش کی۔ ہزارہا احتجاجیوں ایک جلوس کی شکل میں پہنچ کر احمدآباد جانے والی نوجیون اکسپریس کے روبرو بیٹھ گئے۔ تاہم پولیس نے احتجاجیوں کو افہام تفہیم کے ذریعہ ریلوے پٹریوں سے ہٹادیا۔ ضلع سرینگر نگر کے لمبڈی ٹاؤن میں بھی ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی۔ دریں اثناء ضلع ارویلی کے مڈاسا میں کل دلتوں کے بند کے دوران نقصان پہنچانے کے خلاف بطور احتجاج آج دکانداروں نے اپنا کاروبار بند رکھا۔ پولیس نے کل کے پرتشدد واقعات کے سلسلہ میں دکانداروں اور دلتوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT