Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں دلتوں پر حملے کے الزام میں 22 افراد گرفتار

گجرات میں دلتوں پر حملے کے الزام میں 22 افراد گرفتار

احمدآباد ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے 22 افراد کو ایک احتجاجی جلسہ میں جو بھاونگر میں منعقد ہوا تھا، شرکت کرکے واپس آنے والے دلتوں پر حملہ کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ حملہ کل شام سمتر دیہات نزد پونا پیش آیا تھا جو احمدآباد سے 350 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ پولیس نے پرتشدد افراد کو قابو میں کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم وہ ناکام رہی تھی۔

 

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے ڈف کی جانب سے ریاستوں کی فہرست
نئی دہلی ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزارت صنعت و تجارت آئندہ ماہ ریاستوں کی زمرہ بندی پر مبنی ایک فہرست جاری کرے گی جس کی بنیاد سرمایہ کار دوست ماحول تخلیق کرنے میں بہتری ہوگی۔ جاریہ سال کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اعتبار سے محکمہ صنعتی پالیسی و فروغ (ڈف) ریاستوں میں 30 اگست تک اصلاحات پر غور کرے گا ۔ آئندہ ماہ ریاستوں کی زمرہ بندی کرتے ہوئے فہرست جاری کی جائے گی۔ زمرہ بندی میں اونچا مقام حاصل کرنے کیلئے ریاستوں نے زبردست مسابقت جاری ہے۔ وزارت کے ایک عہدیدار نے کہاکہ بعض سوالات بھی ریاستوں کو روانہ کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT