Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں دلتوں کو مندر میں داخلہ سے روکنے 13 واقعات

گجرات میں دلتوں کو مندر میں داخلہ سے روکنے 13 واقعات

گاندھی نگر 4 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومگ گجرات نے آج قانون ساز اسمبلی میں بتایا کہ گذشتہ پانچ سال میں ریاست میں ایک مندر میں دلتوں کو داخلہ سے روکنے کے کم از کم 13 واقعات کا پتہ چلا ہے ۔ کانگریس کے رکن اسمبلی شیلیش پارمر نے ان معاملات کی ضلع واری اساس پر تفصیلات طلب کی تھیں۔ تحریری جواب میں چیف منسٹر آنندی بین پٹیل نے جو وزارت داخلہ کا قلمدان رکھتی ہیں بتایا کہ جون 2015 تک اس طرح کے 13 واقعات کا پتہ چلا ہے جو ریاست کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ پانچ سال میں پیش آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT