Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں ریاستی پولیس سربراہان کی کانفرنس

گجرات میں ریاستی پولیس سربراہان کی کانفرنس

آئی ایس آئی ایس کے خلاف لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
گاندھی نگر۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسند تنظیم آئی ایس آئی ایس کی توسیع اور ملک کو درپیش خطرہ ،جاریہ ماہ کچھ میں منعقد ہونے والی ریاستی پولیس سربراہان کی کانفرنس میں موضع بحث رہے گا۔ گجرات کے ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر پی سی ٹھاکر نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اس کانفرنس میں ہندوستانی مسلمانوں میں مذہبی شدت پسند کے اثرات زائل کرنے کیلئے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس 18 ڈسمبر سے کچھ شہر میں منعقد ہوگی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ایس سے ہندوستان کو درپیش خطرہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور ملک بھر کے اعلیٰ پولیس عہدیداران اس کانفرنس میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کریں گے تاکہ مسلمانوں کو عسکریت پسند تنظیم کے چنگل میں پھنسنے سے روکا جاسکے کیونکہ یہ اطلاعات ہیں کہ عراق اور شام کے بعد ہندوستان اور دیگر ممالک میں اسلامک اسٹیٹ اپنی سرگرمیاں پھیلانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ اگرچیکہ گجرات سے نوجوان آئی ایس آئی ایس میں شامل نہیں ہوئے ہیں لیکن تلنگانہ ریاست کے دیہی علاقوں کے بعض نوجوانوں کی شمولیت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے مجوزہ کانفرنس میں ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے ڈائرکٹر جنرل پولیس اور انسپکٹر جنرل پولیس، این آئی اے، سی بی آئی، انٹلی جنس بیورو، پولیس ٹریننگ اکیڈیمیز کے سربراہان شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT