Thursday , May 25 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں فرقہ وارانہ تصادم ،ایک شخص زخمی پولیس نے آنسو گیس کے شل ڈالے

گجرات میں فرقہ وارانہ تصادم ،ایک شخص زخمی پولیس نے آنسو گیس کے شل ڈالے

احمد آباد ۔ /30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے جبکہ دو فرقوں کے افرادگجرات کے ضلع امریلی کے قصبہ ساورکنڈلہ میں متصادم ہوگئے ۔ ایک 24 سالہ شخص کو دوسرے فرقہ کی ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں ہجوم نے زدوکوب کیا تھا جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا ۔ تاہم پولیس نے فسادی ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیاس کے شیل داغے ۔ امریلی کے ایس پی جگدیش پٹیل کے بموجب صورتحال پر قابو پالیا گیا ۔ ایک امن اجلاس دونوں فرقوں کے نمائندوں پر مشتمل تھا منعقد کیا گیا ۔ پولیس کی بھاری جمعیت قصبہ میں تعینات کردی گئی ہے ۔ پولیس نے 24 سالہ ذاکٹر بھٹی پر لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ چند دن قبل واڈاولی دیہات میں فرقہ وارانہ جھڑپ بھی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT