Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں موبائیل، انٹرنیٹ پر پابندی کا فیصلہ حق بجانب

گجرات میں موبائیل، انٹرنیٹ پر پابندی کا فیصلہ حق بجانب

احمد آباد۔/15ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات ہائیکورٹ نے آج ماہ اگسٹ میں پٹیل برادری کی پرتشدد تحریک تحفظات ( کوٹہ ایجی ٹیشن ) کے دوران موبائیل اور انٹرنیٹ پر پابندی سے متعلق حکومت گجرات کے فیصلہ کو برقرار رکھا ہے اور ایک مفاد عامہ کی درخواست کو مسترد کردیا ہے جس میں حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دینے کی گذارش کی گئی تھی۔ کارگذار چیف جسٹس جینت پٹیل اور جسٹس این وی انجاریہ پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے پی آئی ایل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کا فیصلہ جائز اور منصفانہ ہے ۔ حکومت گجرات نے پٹیل برادری کی احتجاجی تحریک میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد 25اگسٹ کی شب سے ایک ہفتہ تک موبائیل انٹرنیٹ سرویس پر پابندی عائد کردی تھی۔ احمد آباد کے ایک شہری گورو ویاس نے عدالت میں ایک پی آئی ایل داخل کرتے ہوئے موبائیل انٹرنیٹ پر پابندی کو غیر قانونی قرار دینے اور مستقبل میں اس طرح کے اقدام سے باز رکھنے کی گذارش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT