Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / گجرات میں مودی اور بی جے پی کو ہرائیں گے : کانگریس

گجرات میں مودی اور بی جے پی کو ہرائیں گے : کانگریس

دیڈیاپاڑا (گجرات)۔ 2 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)  کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہاکہ اس سال گجرات میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی پورے دم خم کے ساتھ لڑے گی اور وزیر اعظم نریندر مودی اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرا کر دکھائے گی۔کانگریس کی ’نوسرجن گجرات آدی واسی ادھیکاری یاترا‘ کے موقع پر گزشتہ روز ریاست کے نرمدا ضلع کے اس قبائلی اکثریتی علاقے میں منعقد عوامی جلسہ میں گاندھی نے کہاکہ اگر کانگریس کی حکومت بنے گی تو یہ کسی ایک شخص کی حکومت نہیں ہوگی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں مسلسل مودی اور بی جے پر سخت حملے کئے ۔انہوں نے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کی شروعات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی صرف اپنے من کی بات کرتے ہیں اور لوگوں کی سنتے نہیں، جبکہ گجرات میں کانگریس کی حکومت بنے گی تو یہ کسانوں، دلتوں، چھوٹے دکانداروں وغیرہ سبھوں کی بات سنے گی اور اس کے حساب سے کام کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT