Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں کانگریس رکن اسمبلی پر حملہ

گجرات میں کانگریس رکن اسمبلی پر حملہ

جام نگر۔/10نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام)  جام نگر( رورل ) کے کانگریس رکن اسمبلی راگھو جی پٹیل کو 3 افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ ضلع جام نگر میں فالا گاؤماں کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم منوہر سنگھ جڈیجہ جس کی شناخت رکن اسمبلی نے کی ہے اور اس کے 2 ساتھیوں نے رکن اسمبلی کے ڈرائیور کو کار روک دینے کیلئے مجبور کیا جب وہ کل شب جام نگر ٹاؤن سے تھرول گاؤں کی سمت جارہے تھے اور رکن اسمبلی سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے بیس بال اسٹک ( لاٹھیوں) سے حملہ کردیا کہ ونتھالی گاؤں میں سڑک کی تعمیر کا کنٹراکٹ حاصل کرنے میں اعانت کریں۔ انسپکٹر پنچکوش  پولیس اسٹیشن دشنا کملیہ نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ راگھوجی پٹیل کی شکایت پر جڈیجہ اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا کہ مذکورہ حملہ آوروں نے گالی گلوج کرتے ہوئے قتل کردینے کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے مفرور ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT