Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں 60کروڑ کی ادویات ضبط

گجرات میں 60کروڑ کی ادویات ضبط

احمد آباد، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این بی سی) کی ٹیم نے ممنوعہ شیڈول ایکس کی دواؤں کی آن لائن فروخت کے ایک ریکاٹ کا پردہ فاش کرکے بڑودہ اور ممبئی میں چھاپے مارکر ایسی ممنوعی دوائیں فروخت کرنے والی دو کمپنوں کے مالکین سمیت چار لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اور تقریباً 60 کروڑ روپے مالیت کی دیسی دوائیں برآمد کی ہیں۔شیڈول ایکس کے تحت ایسی دوائیں آتی ہیں جن میں نشہ آور مادے استعمال ہوتے ہیں اور جس کا نشہ کرنے یا کوئی غلط استعمال کرنے کا امکان ہوتا ہے ۔ ان میں خواب آور اور دردکش کئی دوائیں شامل ہیں اور ضابطہ کے مطابق دوکاندار کو ڈاکٹر کا نسخہ دو سال تک اپنے پاس رکھنا ہوتا ہے ۔این بی سی کے زونل ڈائرکٹر ہری اوم گاندھی نے بتایا چھاپہ ماری کے دوران ایسی دواؤں کی کل 10 لاکھ گولیاں برآمد ہوئی ہیں جن کی قیمت 60 کروڑ روپے ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT