Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / گجرات واقعہ انسانیت پر داغ ، راجناتھ سنگھ

گجرات واقعہ انسانیت پر داغ ، راجناتھ سنگھ

نئی دہلی ۔ /21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گجرات واقعہ انسانیت کے دامن پر ایک داغ کے مماثل ہے ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اس قسم کی حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔ اپوزیشن کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ انتہائی بدبختانہ حادثہ ہے اور اس کا اعادہ نہیں ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی مسئلہ کا حل نہیں ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ دلتوں پر مظالم کے واقعات میں گزشتہ دو سال سے اضافہ ہوگیا ہے ۔ جبکہ مرکز میں بی جے پی حکومت برسراقتدار آئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT