Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / گجرات کی میونسپلٹی میں کانگریس دوبارہ کامیاب، بی جے پی کو جھٹکہ

گجرات کی میونسپلٹی میں کانگریس دوبارہ کامیاب، بی جے پی کو جھٹکہ

دیو (گجرات) ، 3جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں اس سال ہونے والے اسمبلی الیکشن سے پہلے برسراقتدار بی جے پی کو جھٹکہ میں کانگریس نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ دیو میں نہ صرف میونسپل الیکشن میں آج شاندار فتح حاصل کرکے اس پر اپنا قبضہ برقرار رکھا بلکہ اس دوران دمن اور دیو کے ریاستی بی جے پی صدر کریٹ واجا کی شکست سے بی جے پی کو شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے آبادی صوبہ سے ملحق مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی میونسپلٹی پر گزشتہ دس سال سے کانگریس کا قبضہ ہے ۔ اس پر گزشتہ یکم جولائی کو ہوئے الیکشن میں 72.70 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ آج ووٹوں کی گنتی کے دوران کانگریس نے 2012ء کے سابقہ الیکشن کی طرح ہی 13 میں سے 10 وارڈ میں کامیابی کا پرچم لہرا دیا ۔ بی جے پی کو پچھلی مرتبہ کے دو کے بجائے تین وارڈوں میں کامیابی ملی لیکن اس کے نائب صدر کریٹ واجا کو وارڈ نمبر چھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس جیت سے پرجوش گجرات کانگریس کے صدر بھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ یہ تو آغاز ہے ۔ گجرات کے اسمبلی الیکشن میں بھی ایسے ہی نتائج آئیں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT