Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / گجرات کے اسکولی نصاب سے ڈاکٹر امبیڈکر پر سبق خارج

گجرات کے اسکولی نصاب سے ڈاکٹر امبیڈکر پر سبق خارج

ہندو دیوی دیوتاؤں پر عقیدہ نہ رکھنے کی تلقین پر حکومت کا فیصلہ
احمدآباد۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے عظیم دلت قائد بی آر امبیڈکر کے متعلق اسکولی کتاب کو منسوخ کردیا ہے جس میں انہوں نے 1956ء کے دوران دلت کی اجتماعی مذہبی تبدیلی کے موقع پر کئے گئے عہد کا تذکرہ کیا تھا۔ گجرات کے سرکاری مدارس کی چھٹویں تا آٹھویں جماعتوں کے طلبہ کے نصاب میں امبیڈکر سے متعلق اسباق شامل تھے، تاہم ہندوؤں کی اجتماعی مذہبی تبدیلی اور بدھ دھرم قبول کئے جانے کے تذکرہ کے سبب ان اسباق کو نصاب سے خارج کردیا گیا ہے۔ ایک سبق میں ڈاکٹر امبیڈکر کے 22 عہد کا تذکرہ کیا گیا تھا جو انہوں نے 1956ء کے دوران ناگپور میں منعقدہ اجتماعی مذہبی تبدیلی کے پروگرام کے موقع پر کیا تھا۔ ڈاکٹر امبیڈکر کے پیروؤں نے ہندو دھرم کو ترک کرتے ہوئے بدھ مت قبول کیا تھا۔ اس کتاب کے مصنف پی اے پرمار نے کہا کہ امبیڈکر کے عہد نامہ میں مذہب تبدیل کرنے والے افراد سے کہا گیا تھا کہ وہ ہندو دیوتاؤں پر عقیدہ نہ رکھیں اور ہندو دھرم کی مختلف رسومات کی پیروی نہ کریں۔ درج فہرست طبقات کی بھلائی، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے سے متعلق اُمور کے محکمہ کے ڈائریکٹر کے ڈی کپاڈیہ نے کہا کہ ’’ہم نے راشٹریہ مہا پرش بھارت رتن : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر‘‘ کے زیرعنوان اس کتاب سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس کے ناشر نے ہمارے مقررہ قواعد کے مطابق اس کتاب کی اشاعت عمل میں نہیں لائی ہے۔

صحافیوں پر 2014ء میں 113 حملے
نئی دہلی۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کو آج اطلاع دی گئی کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 2014ء کے دوران صحافیوں کے حملوں کے 113 مقدمات درج کئے گئے اور 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمات کی سب سے زیادہ تعداد 63 یوپی میں درج کی گئی جبکہ چار افراد گرفتار کئے گئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ ہری بھائی پارتھی بھائی چودھری نے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بہار میں 22 اور مدھیہ پردیش میں 7 مقدمہ درج کئے گئے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT