Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / گجرات کے اسکول میں بھارت ماتا کی جئے نہیں تو داخلہ بھی نہیں

گجرات کے اسکول میں بھارت ماتا کی جئے نہیں تو داخلہ بھی نہیں

احمد آباد ۔ 4 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بھارت ماتا کی جئے تنامعہ پر مزید تیل چھڑکتے ہوئے گجرات کے ایک تعلیمی ادارہ نے طلباء کو پابند کردیا ہے کہ داخلہ حاصل کرنے کیلئے یہ نعرہ تحریر کرنا ہوگا ۔ گجرات کے ضلع امریلی میں واقع پٹیل ودیارتھی آشرم ٹرسٹ نے اتوار کے دن یہ اعلان کیا کہ طلباء اگر اس ادارہ میں داخلہ کے خواہشمند ہیں تو درخواست فارم پر بھارت ماتا کی جئے تحریر کرنا ضروری ہوگا۔ بی جے پی لیلار دلیپ سنگھائی کی زیر قیادت ٹرسٹ کے زیر انتظام ایک پرائمری اسکول ، دو ہائی اسکول اور ایک کالج چلائے جاتے ہیں جس میں 4,500 طلباء زیر تعلیم ہے۔ ٹرسٹ کے صدرنشین نے یہ واضح ہدایت دی کہ درخواست فارم پر اگر بھارت ماتا کی جئے تحریر نہیں کیا گیا تو داخلہ سے محروم کردیا جائے گا ۔ ٹرسٹ کے ضلع پر کانگریس نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ملک کو تقسیم کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT