Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / گجرات کے باغی کانگریس ارکان بی جے پی میں شمولیت کیلئے تیار

گجرات کے باغی کانگریس ارکان بی جے پی میں شمولیت کیلئے تیار

احمدآباد ۔21 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں باغی کانگریس ارکان اسمبلی جنھوں نے استعفیٰ دیدیا یا پھر راجیہ سبھا انتخابات میں پارٹی امیدوار احمد پٹیل کے خلاف ووٹ دیا ہے وہ بہت جلد بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ اپنی وفاداری تبدیل کرنے والے ارکان میں سینئر سیاستداں اور گجرات میں طاقتور سمجھے جانے والے شنکر سنہہ واگھیلا کے فرزند مہندرسنہہ واگھیلا بھی شامل ہیں۔ اُنھوں نے حال ہی میں کانگریس سے اُس وقت استعفیٰ دیا جب پارٹی نے کراس ووٹنگ کی بناء اُنھیں برطرف کردیا تھا۔ چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی کے مطابق کانگریس کے سابق ارکان اسمبلی اور اُن کے حامی بڑی تعداد میں چہارشنبہ کو جام نگر میں منعقد ہونے والی تقریب میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ اُنھوں نے کہاکہ راگھو جی پٹیل اور جڈیجہ کے علاوہ دیگر کئی باغی ارکان اسمبلی کی بھی شمولیت متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ 8 اگسٹ کو راجیہ سبھا انتخابات کے بعد تقریباً 14 کانگریس ارکان اسمبلی نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ شنکر سنہہ واگھیلا نے ہنوز اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے ۔ لیکن دیگر ارکان کے بارے میں قوی امکان ہے کہ وہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT