Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / گجرات کے ترقی ماڈل پر کنہیا کمار کا ردعمل

گجرات کے ترقی ماڈل پر کنہیا کمار کا ردعمل

احمد آباد۔/16اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جے این یو اسٹوڈنٹس لیڈر کنہیا کمار نے آج کہا کہ گجرات کے ترقی ماڈل کے نام پر ملک کے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ اور منو وادی کے نظریات جمہوریت کی آواز کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔کنہیا کمار نے ضلع گرسومنان کے اونا میں یوم آزادی تقریب میں شرکت کی جہاں پر دلت تنظیموں نے گذشتہ ماہ  گاؤ رکھشکوں کے حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ ان کا پہلا دورہ گجرات تھا، انہوں نے بتایا کہ یہاں آنے کے بعد پتہ چلا کہ ترقی کے گجرات ماڈل کے نام پر ملک کے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے کیونکہ ریاست میں صرف صنعتکار اور سرمایہ دار ترقی کررہے ہیں لیکن دلت اور مسلمان پسماندگی کا شکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT